ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسلام اپنانے والے برہمن خاندان کا ہو رہا استحصال 

اسلام اپنانے والے برہمن خاندان کا ہو رہا استحصال 

Tue, 10 Apr 2018 13:41:54    S.O. News Service

باندہ 9اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )یوپی کے باندہ ضلع میں ببیرو قصبے کے ایک برہمن خاندان نے آٹھ سال پہلے اسلام قبول کر لیا تھا؛ لیکن اب پڑوسیوں کو اس اہل خانہ کی تبدیلی مذہب کی معلومات ملی تو خاندان کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔ ببیرو کے ضلعی حکام اروند کمار شریواستو نے پیر کو بتایا کہ بنیادی طور سے پتون گاؤں کے گھنشیام شکلا نے 2011 میں اپنی مرضی سے مذہب اسلام قبول کیا تھا، اس کے بعد اس کی بیوی کالندری نے 2013 میں مذہب تبدیلی کی، یہ خاندان ببیرو قصبہ میں مکان خرید کر رہ رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ گھنشیام کی شکایت پر پولیس فورس کے ساتھ اتوار کو میں نے جانچ پڑتال کی ہے، تبدیلی مذہب کی معلومات ہونے پر اب پڑوسی گھنشیام کو ہراساں کیا جارہا ہے ۔ اس کے اہل خانہ کی حفاظت کے لئے ببیرو پولیس کو چوکس کر دیا گیا ہے۔ موصولہ ا طلاع کے مطابق گھنشیام بتاتے ہیں کہ شادی کے بعد اس کے خاندان (والدین اور بھائی) نے اسے گھر سے نکال دیا تھا، وہ ذہنی طور پر بیمار رہنے لگا۔ کسی نے ہردولی’چاپے شاہ بابا‘ کے مزارپر جانے کا مشورہ دیا ۔جب مزارپر پہنچا تو چاپے شاہ بابا کا دیدار ہوا اور ان کے حکم پر اس نے اسلام مذہب قبول کر لیا۔گھنشیام نے بتایا کہ مذہب کی تبدیلی محسوس کسی بھی پڑوسی تک کو نہیں دی تھی۔ 2013 میں بیوی کالندری نے بھی اسلام قبول کر لیا۔ اب پڑوسیوں کو تبدیلی مذہب معلوم ہوئی ہے تو ا س کو ہرا ساں کیا جارہا ہے ۔ 
 


Share: